حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پشاور کی امامیہ مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ان مظاہروں میں بڑی تعداد میں خواتین، بزرگ اور بچے شریک ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پشاور اور کوئٹہ دہشتگردی کو ملت جعفریہ کے خلاف منظم منصوبہ بندی کے ساتھ شیعہ نسل کشی قرار دیتے ہوئے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ حکومت کی مکمل ناکامی کی شدید مذمت کی۔ اتوار کو مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان بھی کیا ہے۔