حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدار پشاورمیں بے گناہ اورنہتے نمازیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں یہ دھماکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لے سوالیہ نشان ہے۔
ان خیالات کا اظھار مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ زخمی اورنہتے نمازیوں کاجرم یہ تھا کہ وہ بارگاہ الھی میں سجدہ ریز تھے مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے گزشتہ روز کوئٹہ ہزارہ کے شیعہ جوانوں کو دہشتگردوں کی جانب سے ٹارگٹ کیا گیا اور آج پشاور کی شیعہ جامعہ مسجد و امامبارگاہ ایک بار پھر لہو لہان ہے اداروں کی مجرمانہ غفلت ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا ملک اس وقت بہت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے آخر کب تک بے گناہ معصوم جانیں دہشتگردی کے اندوہناک واقعات کا شکار ہونگی۔
انہوں نے مذید کہا اس عظیم جانی نقصان کے ذمہ داران کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جاے اور زخمیوں کے علاج معالجے کا بہترین انتظام کیا جائے۔