حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پشاور کی امامیہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں امام جمعہ مولانا ارشاد حسین خلیلی بھی شہید ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دھماکہ میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 50 سے زائد نمازی شہید ہو چکے ہیں، شہداء میں پیش نماز علامہ ارشاد حسین خلیلی بھی شامل ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ میں زخمی ہونے والے کئی نمازیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے شہداء کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ علاقہ میں گلیاں چھوٹی ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔