۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا علی رضوی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ آج مسجد میں جو المناک واقعہ پیش آیا وہ سکیورٹی اداروں اور حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت اور سانحہ اے پی ایس کے مجرموں اور دیگر دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دینے کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سکردو/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے پشاور مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مکتب تشیع دہشتگردوں کا سافٹ ٹارگٹ بنا ہوا ہے اور وطن عزیز بے گناہوں کے خون سے رنگین ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسجد میں جو المناک واقعہ پیش آیا وہ سکیورٹی اداروں اور حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت اور سانحہ اے پی ایس کے مجرموں اور دیگر دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دینے کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں اور تکفیریوں سمیت دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں کو مین سٹریم میں لانے کی بجائے عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ ریاست دہشتگردوں کو خصوصا تکفیریوں کو لگام دینے میں اب تک نہ فقط ناکام رہا بلکہ انہیں پھلنے اور پھولنے کا موقع فراہم کر رہا ہے جو کہ ریاست اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

آخر میں علامہ موصوف نے کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر پوری ملت کو تسلیت پیش کرتے ہیں بلخصوص خانوادہ شہدا کو یقین دلاتے ہیں کہ انکی مظلومانہ شہادت ملت بیداری اور دہشتگردوں کی نابودی کا پیش خیمہ بنے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .