۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
علامہ جواد نقوی

حوزہ/ سربراہ مجمع المدارس پاکستان نے اپنے خطبہ جمعہ میں کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات، یہ سب سے بڑا جرم ہے،دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے، دہشت گردی کو بڑھانےکیلئے اور مملکت کو دہشتگردوں کے سپرد کرنے کیلئے یہ کام بار بار پاکستان میں تکرار ہوا ہے اور ہورہا ہے۔ ‏یہ حماقتِ محض ہے اور ملت و ملک کے حق میں خوفناک جرم ہے جو کیا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/سربراہ مجمع المدارس پاکستان علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطبہ جمعہ میں طالبان و حکومت کے مابین مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ‏"دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات، یہ سب سے بڑا جرم ہے،دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے، دہشت گردی کو بڑھانےکیلئے اور مملکت کو دہشتگردوں کے سپرد کرنے کیلئے یہ کام بار بار پاکستان میں تکرار ہوا ہے اور ہورہا ہے۔ ‏یہ حماقتِ محض ہے اور ملت و ملک کے حق میں خوفناک جرم ہے جو کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضیاءالحق کے زمانے سے یہ حماقتیں شروع ہوئی ہیں، جوتھمنےکا نام نہیں لیتی،موجودہ وزیر اعظم بارہا یہ کہ چکے ہیں کہ ہم نے عبرت لی ہے، اب ہم ماضی کی غلطیاں تکرار نہیں کریں گے، لیکن جنہوں نے توبہ نہیں کی تھی،یہ ان سے بڑھ کر تکرار کر رہے ہیں۔

مزید کہا کہ طالبان و حکومت کے مزاکرات کی خبروں کے بعد سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طلباء کے اہل لواحقین نے بھی احتجاج کیا تھا اور عدالت میں پرٹیشن دائر کرائی تھی حکومت کے اس اقدام کے خلاف جس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو عدالت طلب کرکے جواب طلبی بھی کی گئی۔

آخر میں کہا کہ اس کے علاوہ بھی تحریک طالبان پاکستان کے ہاتھوں پآک فوج و عام بے گناہ پاکستانی عوام ہزاروں کی تعداد میں قتل ہوئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .