۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا سبط محمد شبیر قمی

حوزہ/ شیعیان افغانستان کے قتل عام پر اقوام متحدہ نے جو خاموشی اختیار کی ہے وہ معنی خیز ہے لیکن دہشتگردوں اور ان کے آقاؤں کو جان لینا چاہیے کہ افغانستان مستقبل قریب میں ان کے لئے قبرستان بن جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے قندھار افغانستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل دھماکوں اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے شیعہ مسلمانوں کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن دہشتگردوں کو جان لینا چاہیے کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں سے افغان شیعوں کےمحبت اہلبیت کو کم نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کو انجام دینے والے دہشتگردوں تک اسلام کی بو تک نہیں پہنچی ہے بلکہ ان کے رگوں میں یزیدیت، فرعونیت اور چنگیزیت کا خون چکر کھا رہا ہے۔

مولانا نے کہا کہ شیعیان افغانستان کے قتل عام پر اقوام متحدہ نے جو خاموشی اختیار کی ہے وہ معنی خیز ہے لیکن دہشتگردوں اور ان کے آقاؤں کو جان لینا چاہیے کہ افغانستان مستقبل قریب میں ان کے لئے قبرستان بن جائے گا۔

مولانا نے کہا کہ شہادت ملت تشیع کا شعار ہے اور مسجد میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا ہمیں وراثت میں ہے۔

مولانا نے کہا کہ طالبان حکومت میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات پیش آنا اسلامی حکومت پر سوالیہ نشان ہے طالبان کو چاہئے کہ وہ شیعوں کا قتل عام بند کرنے کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد الیاس حافظی IQ 00:11 - 2021/10/16
    0 0
    افغانستان میں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام ناقابل برداشت، مدیر چراغ ہدایت چینل لداخ ہم سب پر ضروری ہے کہ اس خوشی اور قبولیت دعا بھی ہے اس موقع پر افغانستان کے قوم و ملت اور مظلوم لوگوں کی حق میں دعا کریں اور یکجھتی کا پیغام دیں ۔