حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نیویارک حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے کہا ہے کہ بغداد میں خود کش حملے اور ابو غریب میں نہتھے غریبوں کا قتل عام اور مچھ میں ہزارہ کی نسل کشی ایک ہی سلسلہ کی کڑیاں ہیں۔ صیہونی طاقتیں ہر جگہ سے شکست کھا رہی ہیں اور سعودی فرمانرواؤں کے چراغ وانوں سے لو ہمیشہ کیلئے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا سعود و یہود نے دنیا بھر میں کھلبلی مچا رکھی ہے ان دونوں کے شر سے اللہ ہم سب کو بچائے ۔ بغداد کے نہتھے بے گناہ 30 لوگوں کی شہادت کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ داعش کو جو ذلت عراق اور شام میں اٹھانی پڑی القاعدہ و طالبان کو جو خفت افغانستان و پاکستان میں اٹھانی پڑی۔ جو رسوائی سعودی عرب کو یمن اور نائیجیریا میں ہوئی ان سب کا بدلہ سعود و یہود شیعوں کو مار کر لینا چاہتے ہیں۔ انشاءللہ دنیا دہشت گردوں کا قبرستان بنے گی۔ اور مظلوموں کی نصرت اللہ فرمائیگا۔ حوزہ علمیہ المہدی کے سربراہ نے کہا دنیا کی آنکھیں کھل گئی ہیں اور اب اسرائیل و سعودی گڑھ جوڑ منظر عام پر آچکا ہے۔
امام جمعہ نیویارک نے مزید کہا کہ دنیا کورونا سے مر رہی ہے اور یہ بے دین خود کش حملے کر رہے ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ شیعہ کشی رکوائے۔ اور ساتھ ہی شہداء کے ورثا سے تعزیت بھی کی۔