۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا قمی

حوزہ/ افغانستان میں شیعہ برادری کی نسل کشی کئی دہائیوں سے جاری ہے لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ اقوام عالم اس نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے قندوز افغانستان میں نہتے شیعہ نمازیوں پر بزدلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شیعہ برادری کی نسل کشی کئی دہائیوں سے جاری ہے لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ اقوام عالم اس نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمازیوں کو خاک و خون میں نہلانا اسلام اور انسانی اقدار کی شدید پامالی ہے اور اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں انجام دینے والوں کو اسلام اور انسانیت سے دور تک بھی واسطہ نہیں۔

مولانا نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حربوں اور ہتھکنڈوں سے غیور و شجاع ملت کو ہرایا اور ڈرایا نہیں جاسکتا مولانا نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی صحتیابی کے لئے دعا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .