۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کریم خلیلی

حوزہ/ افغانستان میں حزب وحدت کے سربراہ کریم خلیلی نے کہا ہے کہ ملک کے ہزارہ شیعہ مسلمانوں کی ایک منصوبہ بندی کے تحت نسل کشی کی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،افغانستان میں حزب وحدت کے سربراہ محمد کریم خلیلی نے عید الفطر کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے ہزارہ شیعہ مسلمانوں کی ایک منصوبہ بندی کے تحت نسل کشی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے شیعہ مسلمان اس سال عید الفطر ایسے عالم میں منا رہے ہیں کہ جب رمضان المبارک میں شیعہ ہزارہ مسلمانوں کے خلاف غیر انسانی اقدامات ہوئے اور بڑے پیمانے پر ہزارہ برادری کا قتل عام ہوا۔

محمد کریم خلیلی نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں میں افغانستان کے ہزارہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف سیکڑوں حملے ہوئے لیکن اس قسم کے حملوں کی نہ فقط تحقیقات نہیں ہوئیں بلکہ دہشتگردوں کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ اور متاثرہ خاندانوں کی مدد بھی نہیں کی گئی۔

حزب وحدت کے سربراہ نے ہزارہ شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری اور عالمی اداروں کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے 8 ماہ سے افغانستان کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لیا ہے، لیکن حالات دن بدن بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .