افغانستان
-
افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک اور حملہ، دو شیعہ علمائے کرام شہید
حوزہ/ افغانستان کے صوبہ ہرات کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ آج سہ پہر ضلع جبریل میں سبز ٹاؤن کے اطراف میں واقع ساحہ کورہ ملی(شہدا ٹاؤن) کے علاقے میں ایک آٹو رکشا ڈرائیور سمیت 9 مسافروں کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے قتل کر دیا۔
-
کابُل میں حضرت زہرا (س) کے یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزا کا اہتمام
حوزہ/ افغانستان کے دار الحکومت کابل میں روز شہادت حضرت زہرا (س) کے موقع پر مسجد جامع مرکز فقهی ائمه اطهار (ع) میں مجلس عزا کا اہتمام۔
-
پاکستان کے آرمی کی شیعہ سنی علمائے کرام سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
حوزہ/ علمائے کرام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے اور بعض عناصر کی طرف سے مذہب کی مسخ شدہ تشریحات صرف ان کے ذاتی مفادات کے لیے ہیں جس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے“۔
-
ظلم کرتے ہوئے کوئی لرزتا ہی نہیں
حوزہ/ جدھر نظر اٹھائیں ظلم ہی ظلم نظر آتا ہے۔ کہیں گولی، کہیں میزائیل، کہیں بم ، کہیں قید و بند ، کہیں پیاس سے تڑپتی انسانیت، کہیں بھوک سے تڑپتے بچے، کہیں یتیموں کے آنسو تو کہیں بیواؤں کی فریاد، کہیں جسم و بدن پر ستم تو کہیں فکر و روح پر غلبہ۔ ہر جانب ظلم ہی ظلم ہے۔ جدھر دیکھیں ظلم کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ ہے۔
-
داعش نے کیا تھا افغانستان کی مسجد امام زمان (عج) میں بم دھماکہ
حوزہ/ داعش نے افغانستان کے شہر پل خمر کی مسجد امام زمان (عج)پر نماز کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
افغانستان کی شیعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 30 ہو گئی
حوزہ/ جمعے کے روز افغانستان کے صوبہ بغلان کے شہر پل خُمری میں شیعہ مسجد میں دھماکہ ہوا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ تھا، یہ دھماکہ نماز کے دوران کیا گیا جس میں کم از کم 30 افراد شہید اور 50 زخمی ہو گئے، اس سے قبل شہداء کی تعداد 17 بتائی گئی تھی۔
-
افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2500 کے قریب
حوزہ/ افغانستان میں دو روز پہلے آنے والے زلزلے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 425 ہو گئی ہے۔
-
افغانستان میں زلزلے سے کم از کم 320 افراد جاں بحق
حوزہ/ افغانستان کے شہر ہرات میں ہفتے کے روز آنے والے زلزلے میں مرنے ہونے والوں کی تعداد 320 تک پہنچ گئی ہے، زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد ہرات میں کئی بار شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
-
غیر قانونی تارکین کو ڈیپورٹ کرنے کی مدت بڑھائی جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایپکس کمیٹی کے غیر قانونی تارکین کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کے حکم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا جو کلمہ پڑھتے ہیں انہیں یہاں رہنے کا حق ہے۔
-
ہمسایہ ممالک کے ساتھ اسمگلنگ کو روک کر تجارت کو فروغ دیا جائے، علامہ راجہ ناصر جعفری
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر جعفری نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی میں کیئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ہمسایہ ممالک سے غیر قانونی طور پر ہونے والی اسمگلنگ کو روکا جائے۔
-
افغانستان کے زائرین کی جانب سے حرم امام رضا (ع) میں خصوصی عزاداری کا اہتمام
حوزہ/ ماہ صفر المظفر کے آخری ایام کی مناسبت سے افغانستان کے زائرین نے مشہد مقدس میں حاضر ہو کر عزاداری برپا کی اور ان ایام کی مناسبت سے حضرت امام رضا علیہ السّلام کی خدمت میں تسلیت پیش کی۔
-
او آئی سی کے نمائندے کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات
حوزہ/ ایک نشست کے دوران، او آئی سی کے خصوصی نمائندے نے افغانستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
-
بین الاقوامی موکب؛ نائب الشہید کی خدمات کی تفصیلی رپورٹ +تصاویر
حوزہ/ نجف اشرف اور کربلا کے درمیان پول نمبر 494 پر ایک موکب؛ بنام موکب نائب الشہید نصب تھا جس میں بین الاقوامی مبلغین تبلیغی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
-
پڑوسی ممالک سے آنے والے زائرین اربعین کی عزت و تکریم کی جائے؛ حجۃ الاسلام و المسلمین فرحزاد
حوزہ/ انہوں نے کہا: اربعین امام حسین علیہ السلام کے ایام میں ہمسایہ ممالک کے بہت سے زائرین ایران سے کربلا کی زیارت کے لیے آتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ان زائرین کی بہتر سے بہتر عزت و تکریم کی جائے۔
-
جامعہ روحانیت ہرات افغانستان کی شاہ چراغ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
حوزہ/ جامعہ روحانیت امامیہ ہرات افغانستان نے ایک بیان میں، حالیہ دنوں حرم حضرت شاہ چراغ علیہ السلام پر ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
افغانستان میں عزاداران امام حسینؑ پر طالبان کا حملہ، دو بچوں سمیت چار افراد شہید
حوزہ/ افغانستان کے شہر غزنی میں امام حسین (ع) کے عزاداروں پر طالبان کی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ پر افغانستان، خطے اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
-
داعش کا بڑا بیان، طالبان حکومت صرف چند دنوں کی مہمان!
حوزہ/ دہشت گرد تنظیموں سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی نے اسلامک اسٹیٹ آف خراسان ISKP کو افغانستان کے لیے سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
-
امریکہ، ہتھکڑی اور بیڑیوں میں جکڑا ہوا سپر پاور ہے: فرانسیسی میگزین
حوزہ/ فرانس کے ہفتہ وار میگزین لوپن نے یوکرین جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مضمون شائع کیا ہے جس کا عنوان ہے سپر پاور بیڑیوں میں، اس مضمون میں یوکرین کی جنگ میں امریکی کردار کا جائزہ لیا گیا ہے۔
-
پاکستان، ہندوستان، ترکمانستان اور افغانستان کے مابین مشترکہ گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر دستخط
حوزه/ پاکستان اور ترکمانستان نے ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-ہندوستان (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ایک مشترکہ پروجیکٹ پر دستخط کئے ہیں۔
-
افغانستان کے صوبہ بدخشان کی مسجد میں بم دھماکہ، کم از کم 10 افراد کی موت
حوزہ/ شمالی افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے مقامی ذرائع نے اس صوبے کی ایک مسجد میں دھماکے کی اطلاع دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس دھماکے میں طالبان کا ایک سینئر کمانڈر بھی مارا گیا ہے۔
-
جامعۃ المصطفیٰ اور افغانستان کی وزارت ٹراسپورٹ اور شہری ہوابازی کے درمیان معاہدے پر دستخط
حوزہ/ افغانستان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے کی کوششوں سے اس ملک کی وزارت ٹرانسپورٹ اور شہری ہوابازی کے ساتھ سائنسی اور تعلیمی تعاون سے متعلق تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
-
پاک افغان سرحد کے قریب سکول میں دہشت گردی کا واقعہ، حالات خراب کرنے کی سازش ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ: دہشت گردوں کی پھر سے سرپرستی کی وجہ سے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں مسلسل حالات خراب کئے جارہے ہیں۔
-
وسطی ایشیائی ممالک کی منڈیوں میں رضوی فوڈ انڈسٹریز کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
حوزہ/ رضوی فوڈ انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے وسطی ایشیائی ممالک کو رضوی فوڈ مصنوعات برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
-
پاکستان کی جیلوں سے اب تک 1800 سے زائد افغانی قیدی رہا
حوزہ/ خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اب تک پاکستان کی جیلوں میں قید 1800 سے زائد افغان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
-
داعش نے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کی
حوزہ/ دہشت گرد گروہ ’’داعش‘‘ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
-
افغانستان میں صحافیوں کے پروگرام پر دہشت گرد حملہ، 32 افراد جاں بحق اور زخمی
حوزہ/ افغانستان کے مقامی خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس میں 32 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
-
ایران میں افغانستان کا جاسوس گرفتار
حوزه/ ایران کے شہر مازندران میں ایک افغان جاسوس کو شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں پر حملہ
حوزہ/ افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک دھماکے میں پاکستان کے حکومت مخالف گروپ ٹی ٹی پی کے چھ ارکان ہلاک اور کچھ زخمی ہو گئے۔
-
او آئی سی کی طرف سے افغانستان میں امدادی سامان تقسیم+ تصاویر
حوزہ/ او آئی سی کی کوششوں اور افغان ہلال احمر کے تعاون سے افغانستان میں امداد اور خوراک کے سامان بھیجے گئے ہیں۔
-
افغانستان میں شدید سردی کی وجہ سے 70 لوگوں کی موت
حوزہ/ افغانستان میں شدید برف باری اور ہوا کے درجہ حرارت میں کمی کے بعد طالبان کی عبوری حکومت کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی وزارت نے اعلان کیا کہ حالیہ دنوں میں سردی کی وجہ سے کم از کم 70 افراد کی موت واقع ہو گئ ہے۔