۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مرید نقوی

حوزہ/ نائب صدر وفاق المدارس شیعہ پاکستان: پُرامن شیعہ ہزارہ برادری پر مسلسل دہشت گردانہ حملے طالبان حکومت کی رِٹ پرسوالیہ نشان ہے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے، حکومتیں افغانستان میں مسلسل شیعہ نسل کُشی کے خلاف آواز اٹھائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہائی اسکول میں ماہِ مبارک کے دوران معصوم طلباءکا قتل حد درجہ سفاکیت ہے۔دلخراش انسانی سانحہ پر مطلوبہ عالمی ردعمل نہ ہونا انسانی جانوں کی قیمت کے دوہرے معیار کا افسوسناک ثبوت ہے۔ پُرامن شیعہ ہزارہ برادری پر مسلسل دہشت گردانہ حملے طالبان حکومت کی رِٹ پرسوالیہ نشان ہے۔

اپنے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے شہدا ءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا داعش ہو یا کوئی اور، دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر کا صفایا کر کے ہی امن و امان کے حوالے سے طالبان اپنے ماضی کی شہرت کی تلافی کر سکتے ہیں۔ ماضی قریب کے سانحات کی ذمہ داری قبول کرنے والی سفاک تنظیم داعش کے خلاف سخت اقدامات کئے گئے ہوتے تو روزہ دار بےگناہ بچوں کے قتل کا سانحہ پیش نہ آتا۔

علامہ مرید نقوی نے افغانستان میں شیعہ ہزارہ برادری کے خلاف مسلسل دہشت گردی پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہااقوام ِ متحدہ اور دیگر عالمی ادارے ،حکومتیں افغانستان میں مسلسل شیعہ نسل کُشی کے خلاف آواز اٹھائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .