۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
تصاویر/دیدار هیئت مدیره بانک قرض الحسنه رسالت با آیت الله علوی گرگانی

حوزہ/ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے دشت برچی میں تکفیری گروہ کے ہاتھوں ماہ مبارک رمضان میں شیعہ ہزارہ بچیوں کے وحشیانہ قتل پر آیت اللہ علوی گرگانی نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا: ان کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ خدا اور اہل بیت علیھم السلام پر ایمان رکھتی تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تکفیریوں کے ہاتھوں شیعہ ہزارہ بچیوں کے وحشیانہ قتل پر آیت اللہ علوی گرگانی کے تعزیتی پیغام کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

باسمہ تعالی

«و ما نقموا منهم الا أن یؤمنوا بالله العزیز الحمید»

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں واقع دشت برچی نامی علاقے میں تکفیریوں کے ہاتھوں ماہ مبارک رمضان میں شیعہ ہزارہ بچیوں کے وحشیانہ قتل پر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔ ان کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ خدا اور اہل بیت طاہرین علیہم السلام پر ایمان رکھتی تھیں۔

یقینا وہ ممالک جو ماضی میں ان دہشتگردوں کی حمایت کرتے رہے ہیں وہ اس دلخراش سانحے میں برابر کے شریک ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری اور بالخصوص اسلامی ممالک ان تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کی نابودی کیلئے کردار ادا کریں۔

میں اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں اور خدا کی بارگاہ میں ان کے لئے صبر و اجر اور زخمیوں کی مکمل صحت و سلامتی کے لیے دعاگو ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .