۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت الله سید محمد تقی مدرسی از علمای عراق

حوزہ/ آیۃ اللہ تقی مدرسی نے اپنے ایک پیغام میں،کابل افغانستان میں طالبان کی دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والی طالبات کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہےکہ یہ جرم مذہبی اور اسلامی بہاؤ اور خاص طور پر افغانستان کے شیعہ نفوذ کو روکنے کیلئے ایک منصوبےکا آغاز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ممتاز عالم دین آیۃ اللہ سید محمد تقی مدرسی نے اپنے ایک پیغام میں،کابل افغانستان میں طالبان کی دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والی طالبات کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہےکہ یہ جرم مذہبی اور اسلامی بہاؤ اور خاص طور پر افغانستان کے شیعہ نفوذ کو روکنے کیلئے ایک منصوبےکا آغاز ہے۔

انہوں نے صہیونیت کو اسلامی ممالک میں دہشتگردی کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ صہیونیت اسلامی ممالک میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلا کر مقبوضہ فلسطین میں طویل مدت تک رہنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آیۃ اللہ مدرسی نے عالم اسلام سے یہ جارحیت اور اس جیسی دوسری وارداتوں اور ان کے ایجنٹوں کی بھر پور مذمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملت افغانستان کو طالبان کے خطرے کے خلاف متحد اور یکجا ہونے کیلئے بھی مدعو کیا۔

انہوں نے آخر میں خداوند متعال سے اس افسوسناک حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور شہداء کے لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .