۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
تصاویر / دیدار دبیرکل مجمع تقریب مذاهب اسلامی با آیت الله العظمی سبحانی

حوزہ/افغان حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان معزز شہداء کے خون کو رائگاں جانے اور خطے میں جمہوریت اور افغانستان کے غیور جوانوں کی قربانیوں کے تسلسل میں تکفیری گروہوں کے بڑھتے ہوئے نفوذ کو روکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمی جعفر سبحانی نے ایک پیغام میں ، حالیہ کابل میں ہونے والے دلخراش دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین اور ملت افغانستان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

( وَ لا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غافِلاً عَمَّا یَعْمَلُ الظَّالِمُونَ‏ إِنَّما یُؤَخِّرُهُمْ لِیَوْمٍ تَشْخَصُ فیهِ الْأَبْصار) ؛
اور یہ گمان نہ کرکہ خدا ظالموں کے اعمال سے غافل ہے ( ایسا نہیں ہے بلکہ اس نے ان کے لئے (سزا کو)اس دن کے لئے مؤخر کیا ہے کہ جس دن(خوف و وحشت کے مارے)آنکھیں پتھرا جائیں گی۔ سورہ ابراہیم آیۃ 42

شہر کابل میں مجرمانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں سید الشہداء گرلز اسکول کی طالبات کی کثیر تعداد شہید اور زخمی ہو گئیں ہیں اور ان ظالمانہ قتل کے دلخراش مناظر نے ہر مومن اور آزادی پسند انسانوں کے دلوں کو غمزدہ کیا۔ہمیں اس واقعے پر نہایت ہی افسوس اور دکھ ہوا۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم بچوں اور نوجوانوں کو اہل بیت علیہم السلام سے عشق و محبت کے جرم میں نشانہ بنانا کسی بھی انسانی اور اسلامی منطق کی رو  سے جائز نہیں ہے۔
میں اس افسوسناک دہشت گردانہ کارروائی پر افغانی معزز قوم، شہداء کے غمزدہ خاندان اور عام مسلمانوں کی خدمت تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتا ہوں۔امید ہے کہ خطے اور دنیا میں، تمام قبائل اور گروہوں کے درمیان یکجہتی کے سائے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن اور استحکام برقرار ہوں گے۔

افغان حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان معزز شہداء کے خون کو رائگاں جانے اور خطے میں جمہوریت اور افغانستان کے غیور جوانوں کی قربانیوں کے تسلسل میں تکفیری گروہوں کے بڑھتے ہوئے نفوذ کو روکے۔

حوزہ علمیہ قم 
جعفر سبحانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .