حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محامی کی رحلت پر آیت اللہ جعفر سبحانی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
محترم عالیجناب حجة الاسلام و المسلمین آقای حاج شیخ مصطفی محامی - دامت برکاته
آپ کے والد گرامی آیت اللہ شیخ مرتضی محامی (رضوان الله تعالی علیه)کی رحلت کی دلسوز خبر سنی۔ میں ان کے لئے خدا کی رحمت اور خوشنودی کا طلب گار ہوں۔ مرحوم کا شمار حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے نامور اساتذہ میں سے ہوتا تھا۔ انہوں نے بہت زیادہ شاگردوں کی تربیت کی۔
میں اس دردناک مصیبت پر حوزہ علمیہ مشہد اور بالخصوص مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں اور مرحوم کے درجات میں بلندی کے لئے دعا گو ہوں۔
قم – جعفر سبحانی
۲۹ مئی ۲۰۲۱ء