حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی اکبر محتشمی پور (رحمة الله علیه) کی رحلت پر ان کے خاندان محترم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔ مرحوم کی جہادی سرگرمیاں اور اسلامی جمہوریہ ایران میں ان کی انقلابی خدمات قابل قدر ہیں۔ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خدمت کے دوران ایک دہشت گردانہ حملے میں زخمی بھی ہوئے۔ وہ پر افتخار کارنامہ اپنے ہمراہ لے کر اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں جو ان شاء اللہ ان کے لئے ذخیرہ اخروی قرار پائے گا اور خدا کا فضل و کرم ان کے شامل حال ہو گا۔
بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے لئے رحمت ومغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر و آسائش کا طالب ہوں۔
سید علی خامنہ ای
۶ جون ۲۰۲۱ء