۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ڈاکٹر چمران

حوزہ/ عظیم مفکر و مجاہد اور سیاستداں شہید ڈاکٹر مصطفی چمران کے یوم شہادت 31 خرداد مطابق 21 جون اور اسی دن منائے جانے والے 'بسیجی' (رضاکار) اساتذہ کے قومی دن کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا اور کچھ ہدایات دیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عظیم مفکر و مجاہد اور سیاستداں شہید ڈاکٹر مصطفی چمران کے یوم شہادت 31 خرداد مطابق 21 جون اور اسی دن منائے جانے والے 'بسیجی' (رضاکار) اساتذہ کے قومی دن کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا اور کچھ ہدایات دیں۔

رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛

یونیورسٹیوں کے رضاکار پروفیسروں اور رضاکار پروفیسروں کے قومی دن پر ان کے اجتماع پر درود سلام بھیجتا ہوں اور مجاہد دانشور شہید مصطفی چمران اور یونیورسٹیوں کے دوسرے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

ملک کی یونیورسٹیوں پر ذمہ دار، دیندار اور مجاہد اساتذہ کا مبارک سایہ، اللہ کی بڑی نعمتوں میں سے ایک اور ایرانی قوم کی سرفرازی اور اس کے تابناک مستقبل کی نوید ہے۔آپ کا سودمند اور پیشرفتہ علم، چاہے وہ اسٹریٹیجک اور بنیادی مسائل میں ہو یا پریکٹیکل مسائل میں ہو، ملک کی فوری اور حتمی ضرورت ہے۔

رضاکار استاد کا کام، صرف پڑھانا نہیں ہے، علمی و سائنسی پیشرفت، نئی ایجادات، علم کی ماہیت اور اخلاق و نفسیاتی تربیت، نئي علمی کاوشوں کو عام کرنا، اجتہاد، علم کی پیداوار کے لیے کوشش کرنا اور اسی طرح کی دوسری ذمہ داریاں بھی، استاد کے فرائض میں شامل ہیں اور آپ عزیز رضاکار ان تمام میدانوں میں علمبردار اور سب سے آگے ہو سکتے ہیں۔خداوند متعال سے آپ کی توفیقات میں اضافے کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
20 جون 2022

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .