۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
رهبر انقلاب

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے عالم مجاہد اور حجت الاسلام و المسلمین سید علی اکبر محتشمی پور کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی‌ اکبر محتشمی پور (رحمة الله‌ علیه) کی رحلت پر ان کے خاندان محترم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔ مرحوم کی جہادی سرگرمیاں اور اسلامی جمہوریہ ایران میں ان کی انقلابی خدمات قابل قدر ہیں۔ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خدمت کے دوران ایک دہشت گردانہ حملے میں زخمی بھی ہوئے۔ وہ پر افتخار کارنامہ اپنے ہمراہ لے کر اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں جو ان شاء اللہ ان کے لئے ذخیرہ اخروی قرار پائے گا اور خدا کا فضل و کرم ان کے شامل حال ہو گا۔

بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے لئے رحمت ومغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر و آسائش کا طالب ہوں۔

سید علی خامنہ ای

۶ جون ۲۰۲۱ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .