۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ماموستا اقبال بهمنی

حوزہ/ مرکز اسلامی شہر سنندج ایران کے مسؤل نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کےصدارتی انتخابات کو متأثر کرنا،ہمارے قسم خوردہ دشمن کے اہم اہداف میں شامل ہےجیساکہ اب بھی ہم دشمن کی طرف سے اس چیز کا ہم واضح طور پر مشاہدہ کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، کردستان ایران میں سنی عالم دین مولوی اقبال بہمنی نے خبرنگاروں سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امسال اسلامی جمہوریہ ایران میں اہم اور عظیم سیاسی تبدیلیاں رونماہوں گی۔

مرکزاسلامی شہر سنندج کے مسؤل نےکہاکہ صدارتی انتخابات،اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کےلئے بہت پہلوؤں سے اہمیت کا حامل ہیں لہذا بہت ہی عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں اور دشمنوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنائیں۔

انہوں نےمزیدکہاکہ داخلی اور خارجی دشمن ہمارے انتخابات کو متأثر اور عوامی ذہنوں میں انتخابات کے حوالے سے وسوسے ڈالنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

مولوی بہمنی نےتاکیدکی کہ یہ انتخابات بھی گزشتہ برسوں کی طرح عوامی بھرپور شرکت کے ساتھ ہوں گے اوردشمنوں کوہمیشہ کی طرح شکست اور ناامیدی کاسامناکرناپڑے گا۔

مسؤل مرکزاسلامی شہرسنندج نے مزید کہا کہ ہمیں دشمنوں اور ان کے حامیوں کےناپاک عزائم سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے،مؤمن کو ہر حال میں اسلام اور اپنے عقائد کے دشمنوں سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے،دشمن اپنی دوغلی پالیسیوں کی بنیاد پر ملت اور ایرانی حکومت کے درمیان ناامیدی اور فاصلے ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات کو واضح کردیا کہ انتخابات میں عوامی شرکت کو کم سے کم کرنا،اسلامی جمہوریہ ایران کے قسم خوردہ دشمنوں کی آرزو ہےجیساکہ ہم اس چیز کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔

مولوی اقبال بہمنی نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ کردستان کے عوام کی شرکت،قومی و ملی مفادات کے تحفظ اور حصول میں تاریخی شرکت رہی ہے،کہاکہ کردستان کےعوام گزشتہ برسوں کی طرح اب بھی انقلاب اور نظام اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں اور بلاشبہ 18جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر شریک ہو کر ایک بار پھر تاریخ رقم کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .