۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حاج علی اکبری

حوزہ / تہران کے امام جمعہ نے کہا: ایران کے انتخابات دنیا کے شفاف ترین انتخابات میں سے ایک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام علی اکبری نے ملک کی پارلیمنٹ اور ماہرین کی کونسل کے انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم انتخابات کو قومی تقویٰ کے عمل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یہ ایک قومی اور ملک گیر اسلامی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا: دشمن ہر طرح سے انتخابات کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے تاکہ وہ عوام کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک سکے یا انتخابات میں عوامی شرکت کی شرح کو کم کر سکے۔

حجت الاسلام علی اکبری نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کے انتخابات دنیا کے شفاف ترین انتخابات میں سے ایک ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ ایران میں انتخابات کا انعقاد عوام کرتے ہیں اور عوام ہی الیکشن کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن انتخابات کو غیر موثر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن انشاء اللہ قومی شعور اور بیداری کے ذریعے انتخابات کے دوران ملکی سلامتی اور استحکام کی حفاظت کی جائے گی۔

تہران کے امام جمعہ نے کہا: انتخابات میں شرکت کے حوالے سے ہم سب کا فرض ہے کہ اس میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہمیں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کے مطابق انتخابات میں ایک دینی اور انقلابی فریضہ کے طور پر حصہ لینا چاہیے۔

نہوں نے مزید کہا: طوفان الاقصی کو 110 دن ہو چکے ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجاہدین اور غزہ کے مظلوم اور مزاحمتی عوام کی فتح کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ صیہونی حکومت اپنے کسی بھی اہداف کو حاصل نہیں کر سکی جبکہ حماس باقی ہے اور صیہونی قیدی اس کے اختیار میں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .