۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کے تازہ ترین اعدادوشمار کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک شہیدوں کی تعداد 26,637 تک پہنچ چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے آج اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے 115ویں دن شہداء کی تعداد بڑھ کر 26,637 ہو گئی ہے۔

ان کے مطابق قابض صہیونی افواج نے 24 گھنٹوں کے اندر غزہ میں 14 نئے حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں 215 افراد شہید اور 300 زخمی ہوئے۔

فلسطین ہلال احمر نے بھی اعلان کیا ہے کہ الامل ہسپتال کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور ہسپتال کے شعبہ سرجری کو آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے، فلسطینی ہلال احمر کے مطابق غاصب اسرائیل ہر اس شخص کو نشانہ بنا رہا ہے جو ہسپتال کے ارد گرد موجود ہوتا ہے۔

اس دوران غزہ شہر کے مختلف محوروں میں مزاحمتی قوتوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور ساتھ ہی خان یونس میں بھی فلسطینی جنگجو اسرائیلی فوج کو آگے بڑھنے سے روک رہے ہیں اور شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

اسرائیل کے فضائی اور توپخانے کے حملوں کے علاوہ ڈرون اور اسنائپر یونٹ بھی عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، خاص طور پر خان یونس شہر میں جہاں شمالی علاقوں سے لاکھوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوجی اور اسنائپر ٹیمیں عام شہریوں کو اسنائپنگ، اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری سے نشانہ بنا رہی ہیں، خاص طور پر خان یونس شہر میں جہاں تیزی کے ساتھ فلسطینی بے گھر ہو رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .