۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
راجہ ناصر

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ آج دنیا میں غزہ اور مظلومین فلسطین کے حق میں باتیں ہو رہی ہیں، امریکہ کو شکست ہوئی ہے اسرائیل کو شکست ہوئی ہے، غزہ کے دو پہلو ہیں ایک اسرائیل کا سیاہ ظالمانہ مکروہ چہرہ سامنے آیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کی آزادی فلسطین کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں شیعہ سنی علمائے کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایم ڈیبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزداہ حامد رضا، سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ناصر عباس شیرازی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ،غزہ میں شکست کھاچکے ہیں۔پاکستان کے عوام کو حکمرانوں پر توقع نہیں رکھنی چاہئے۔مظلوموں کیلئے اب بیدار ہونا ہوگا۔فلسطینیوں نے گریٹراسرائیل کو ناکام کردیا ہے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ کی استقامت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔اسرائیل کا بیانیہ دنیا نے مسترد کر دیا، آج دنیا میں غزہ اور مظلومین فلسطین کے حق میں باتیں ہو رہی ہیں، امریکہ کو شکست ہوئی ہے اسرائیل کو شکست ہوئی ہے۔غزہ کے دو پہلو ہیں ایک اسرائیل کا سیاہ ظالمانہ مکروہ چہرہ سامنے آیا، ایک پہلو غزہ کے مظلومین کی استقامت اور بہادری کی صورت میں ہے۔امریکہ برطانیہ اور اسرائیل ہار چکے ہیں، مزاحمت کی قوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو فلسطین کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے، غزہ کے مظلومین ہماری ناموس کی خاطر اپنی ناموس دے رہے ہیں۔غزہ عالم اسلام کی جنگ لڑ رہا ہے، قرآن کا واضح حکم ہے کہ مظلومین کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں، اس دفعہ کا یوم القدس کا دن عظیم الشان ہونا چاہئے.

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حیرت ہے کہ یورپ کے کھیل کے میدانوں میں فلسطین کا جھنڈہ لہرایا جا سکتا ہے لیکن پی ایس ایل میں نہیں۔،فلسطین کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ہمارے وزیر اعظم کے ہاتھ پاوں کانپے لگتے ہیں۔لسطین میں جاری بربریت اور ظلم کے بعد بھی ہمارے حکمرانوں کے ضمیر نہیں جاگے، پاکستان عالم اسلام کے لئے ایک امید تھی، لیکن ریاست کی پالیسی شاید کچھ اور ہے۔اس وقت اگر کسی کو سلام ہے تو یمن کی فورسز کو سلام ہے، انتہائی کسمپرسی کی حالت میں عالمی قوتوں کو نکیل ڈالے ہوئے ہیں۔

نور الحق قادری نے کہا کہ چار اسلامی ممالک بھی متحد ہو جائیں فلسطین کی حمایت میں کل ہی غزہ کی جنگ رک جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .