۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ کی قم المقدسہ آمد کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی جانب سے ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قم آمد کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی جانب سے ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہے۔ جو بھی ان سے وابستہ ہوا، اسے عزت ملی۔

انہوں نے مزید کہا: اگر یمن، حماس اور حزب اللہ والے بھی امریکہ کے ساتھ مل جاتے تو عزت کے بجائے یہ کمزور اور ضعیف ہو جاتے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: مظلوموں کی حمایت میں ہی عزت ہے۔ ہم ہمیشہ مظلوموں کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .