۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ / علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت پنجاب کے 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، محسن نقوی، پرویز رشید، طلال چوہدری، احد چیمہ اور ناصر محمود شامل ہیں۔

اس سے قبل 5 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے جس کے بعد 7 جنرل نشستوں پر 7 امیدوار ہی میدان میں رہ گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ کاغذات واپس لینے والوں میں ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ شامل تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .