۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
راولپنڈی، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام وحدت ویلفیئر سنٹر کی افتتاحی تقریب

حوزہ/ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نو منتخب اراکین اسمبلی کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے فیصلے پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ عظام نے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں مبارکباد دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نو منتخب اراکین اسمبلی کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے فیصلے پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ عظام نے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں مبارکباد دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مرکزی متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی سمیت دیگر اکابرین نے اس فیصلے کو ملکی ترقی و استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

علمائے کرام نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا قیام شیعہ سنی افراد کی مشترکہ اور بے مثال جدوجہد کا نتیجہ ہے، پاکستان کے قیام کے لیے خطے میں بسنے والے ہر فرد نے بلا تخصیص مذہب و مسلک کردار ادا کیا، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا تعلق ملت تشیع سے تھا اور ان کی قیادت میں مسلمانان ِبرصغیر اپنے الگ وطن کے حصول کے لیے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی رہی۔

پیغام میں مزید بتایا گیا ہے کہ آج پاکستان کی حفاظت کے لیے بھی تمام مکاتب ِفکر متحد ہیں، ہم نے مل کر پاکستان بنایا تھا اور مل کر ہی اسے عالمی استعماری سازشوں سے بچائیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رابطہ کرنے والے علمائے کرام و مشائخ عظام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قومی ترقی میں آپ سب کا ساتھ اور تعاون ہمارے عزم و استقامت میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .