۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
ناصر ابوشریف، نماینده جنبش جهاد اسلامی فلسطین در ایران

حوزہ/ ایران میں تحریک اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا:132 دن کی مزاحمت اور 28 ہزار شہدا کی قربانی کے بعد بھی غزہ نے غاصب و دہشت گرد صیہونی حکومت کے خلاف اپنے ہتھیار نہیں ڈالے اور اعتراف شکست نہیں کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں تحریک اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابوشریف نے جمعرات کی شام، تحریک اسلامی نجباء کے فوجی نائب اور حشد الشعبی کے سینئر کمانڈر شہید ابو تقوی السعیدی کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطا کرتے ہوئے کہا:132 دن کی مزاحمت، انفراسٹرکچر اور رہائشی علاقوں کی تباہی اور 28 ہزار شہدا کی قربانی کے بعد بھی غزہ نے غاصب و دہشت گرد صیہونی حکومت کے خلاف اپنے ہتھیار نہیں ڈالے اور اعتراف شکست نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا: عراقی مزاحمت بشمول شہید ابو تقوی، حزب اللہ لبنان اور انصار اللہ یمن نے فلسطین کے تئیں اپنا فرض ادا کیا، اور میں تحریک جہاد اسلامی اور فلسطینی قوم کی طرف سے عراق کے عوام اور عراقی مزاحمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .