۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حزب الله - نیمه شعبان

حوزہ/ منجی عالم بشریت، حضرت امام مہدی صاحب الزمان (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے یوم ولادت کے موقع پر خواتین نے بعلبک میں سیدہ خولہ (س) کے حرم میں ایک عظیم الشان جشن اور نمائش کا اہتمام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منجی عالم بشریت، حضرت امام مہدی صاحب الزمان (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے یوم ولادت کے موقع پر خواتین نےلبنان کے قدیمی شہر بعلبک میں سیدہ خولہ (س) کے حرم میں ایک عظیم الشان جشن اور نمائش کا اہتمام کیا۔

اس جشن میں شہر بقاع کے اداروں کی سربراہ جمیلہ مصطفی، حزب اللہ میں شہر بقاع کے اراکین اور سماجی کارکنان اور خواتین نے شرکت کی۔

اس موقع پر حزب اللہ میں شہر بقاع کے سربراہ ڈاکٹر حسین النمر نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حزب اللہ کے تمام مجاہدین امام زمان (عج) کے سپاہی ہیں ، کہا:ہم حزب اللہ میں خود کو ایک ذمہ دار سپاہی سمجھتے ہیں اور امام علیہ السلام کی حکومت کے قیام کے لیے پورہ کوشش کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .