۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جنوبی لبنان

حوزہ/ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر شدید حملہ شروع کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر شدید حملہ شروع کر دیا، اسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے جواب میں بدھ کی صبح جنوبی لبنان کے کئی شہروں پر فضائی حملے شروع کر دیے۔

اسرائیلی فوج نے بدھ کو ایک بیان میں جنوبی لبنان میں حملوں کی اطلاع دی، لبنانی ذرائع ابلاغ اور حزب اللہ کے قریبی ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کی اطلاع دی ہے، جن میں عدشیت، الصوانہ، کفردونین اور الشهابیه جیسے علاقے شامل ہیں۔

سی این این کے مطابق یہ حملے شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر صفد پر حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے جس کے دوران کم از کم 8 صہیونی زخمی ہوئے۔

بدھ کی صبح صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صفد اور الجلیل شہروں پر تقریباً 20 راکٹ فائر کیے گئے۔

ان ذرائع ابلاغ کے مطابق صفد شہر کے مغربی الجلیل اور نطوعا میں سائرن بجائے گئے اور آئرن ڈوم سسٹم صفد میں ایک میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔

لبنان کے المیادین چینل نے بھی اطلاع دی ہے کہ صفد کے علاقے میں ایک صنعتی علاقے پر میزائل لگنے کے بعد شہر کی بجلی منقطع ہوگئی۔

تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا: لبنان کے محاذ پر ہماری پوزیشنیں انسانی اصولوں، اخلاقی اقدار اور ہماری شرعی اور مذہبی ذمہ داریوں سے ہم آہنگ ہیں، ہم جنوبی لبنان سے غزہ کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور غزہ میں جب جارحیت رک جائے گی تو جنوبی لبنان سے راکٹ داغنا بھی بند ہو جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .