۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ دہشت گرد اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ جنگ میں اب تک 570 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ جنگ میں اب تک 570 فوجی مارے جا چکے ہیں، جمعرات کو بھی ایک صہیونی فوجی مارا گیا تھا جس کے بعد غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 570 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز ) (Haaretz نے اسرائیلی وزارت جنگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی جنگ میں 5500 صہیونی فوجی اور افسران زخمی ہوئے ہیں۔

بہت سے اسرائیلی اخبارات جیسے Haaretz، Ma'ariv اور Yediot Aharonot نے اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ صہیونی فوج غزہ کی جنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے، ہاریٹز نے لکھا ہے کہ صہیونی فوج شروع سے ہی اپنے زخمی اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد چھپا رہی ہے۔

صہیونی فوج شدید دباؤ میں ہے کیونکہ ایک طویل جنگ کے باوجود وہ اپنے اعلان کردہ اہداف میں سے کسی کو حاصل نہیں کر سکی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .