۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ/ غزہ کے شہر رفح پر اسرائیلی فضائی حملوں اور بمباری میں کم از کم 100 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے شہر رفح پر اسرائیلی فضائی حملوں اور بمباری میں کم از کم 100 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فورسز شہریوں کے گھروں اور مساجد کو وحشیانہ طریقے سے نشانہ بنا رہی ہیں جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 230 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں اور درجنوں افراد عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ امدادی کارکن ابھی تک رفح میں تباہ شدہ گھروں میں سے کچھ تک پہنچنے اور ملبے کے نیچے سے لوگوں کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہو سکے، المیادین نیٹ ورک کے رپورٹر نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد درجنوں فلسطینی شہداء کی لاشیں رفح شہر کے مختلف علاقوں میں بکھری پڑی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی بڑی تعداد کے باعث غزہ کے اسپتال ان کا علاج کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

یہ حملہ غزہ کے خان یونس کے علاقے میں فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کے حملے میں 11 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبروں کے فوراً بعد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت رفح میں پناہ لے رہی ہے، جنہیں اس سے قبل اسرائیلی فوج نے خان یونس اور دیگر علاقوں سے بے دخل کیا تھا، غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 28 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mustafa Ali PK 13:43 - 2024/02/12
    0 0
    انشاء اللہ ان مظلوموں کی شھادتیں رنگ لائے گی اور اسرائیل صفا ہستی سے مٹ جائے گا ۔اور تمام مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنہ فریضہ ادا کریں فلسطین کی آزادی کے لیے ۔اب وقت آگیا ہے ان دشمنوں کو کوئی ڈہیل نہیں دینی چاہیے