حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے آج بروز پیر صبح سے غزہ پٹی پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کم از کم ۵۱ فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، جب کہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق، یہ حملے مختلف علاقوں میں کیے گئے جن میں شہری آبادی اور رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی نسل کشی پر مبنی جنگ کے آغاز یعنی ۷ اکتوبر ۲۰۲۳ سے اب تک غزہ میں ۵۲ ہزار ۵۷۶ افراد شہید اور ۱۱۸ ہزار ۶۱۰ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ مرحلے میں جب ۱۸ مارچ ۲۰۲۵ سے صہیونی حملے دوبارہ شدت اختیار کر گئے ہیں، اس کے بعد سے اب تک ۲ ہزار ۴۵۹ فلسطینی شہید اور ۶ ہزار ۵۶۹ زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ مسلسل قتل عام اور عالمی برادری کی خاموشی، انسانی ضمیر کے لیے ایک سخت آزمائش بن چکی ہے۔









آپ کا تبصرہ