۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ شہر کے ایک اسکول پر صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں اب تک 13 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج جمعرات کو غزہ جنگ کے 300 دن مکمل ہو چکے ہیں، فلسطینی ذرائع نے غزہ شہر میں "الشجاعی" نامی محلے میں ایک اسکول پر بمباری کا اعلان کیا، اس سکول میں سینکڑوں بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں اور حالیہ حملے کے دوران 13 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

دریں اثناء غزہ کے ہسپتال ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ صہیونی حکومت کے حملوں میں آج صبح سے غزہ کے مختلف علاقوں میں 36 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی حکومت کے زیادہ تر حملے غزہ کی پٹی کے وسط خاص طور پر المغازی کیمپ اور حی الزیتون کے جنوب میں ہوئے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق غزہ میں 49,480 افراد شہید اور 91,128 زخمی ہوئے ہیں، نیز 10 ہزار سے زائد افراد لاپتہ بھی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .