۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیاہے کہ شہداء کی تعداد 39,623 اور زخمیوں کی تعداد 91,469 تک پہنچ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں جنگ کے آغاز کو 304 دن گزر گئے ہیں، اس موقع پر غزہ کی وزارت صحت نے شہداء کی تعداد 39 ہزار 623 تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق 91,469 افراد زخمی ہو چکے ہیں اور ساتھ ہی 10,000 سے زائد فلسطینیوں کی لاشیں اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور ریسکیو فورسز شہداء کی لاشوں کو تلاش کرنے یا نکالنے میں ناکام ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے یہ بھی اعلان کیا کہ قابض صہیونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہریوں کے خلاف مزید تین حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں 40 افراد شہید اور 71 زخمی ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .