۱۸ آبان ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 8, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں زخمی اور شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے جنگ کے 297 ویں دن فلسطینی شہداء کی تعداد کے حوالے سے اپنے تازہ بیان میں آج بروز پیر دوپہر کو اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مزید 3 بڑے پیمانے پر قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں شہیدوں کی کل تعداد 39 ہزار 363 اور زخمیوں کی تعداد 90 ہزار 823 ہو گئی ہے۔

وزارت نے اعلان کیا کہ 15 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی کل تعداد 39 ہزار 363 ہو گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 90 ہزار 923 ہو گئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اپنے سابقہ بیانات کی طرح اس بات کی نشاندہی کی کہ ملبے تلے اب بھی بڑی تعداد میں فلسطینی شہداء موجود ہیں۔

"الجزیرہ" چینل کے نامہ نگار نے بھی آج اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس (غزہ کے جنوب) میں "ابو حمید" چوک پر حملہ کیا، اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

آج غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ شہر (شمال) کے زیتون محلے میں واقع "الکویت" چوک کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

غزہ کی پٹی میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ اس خطے کو طبی سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور انسانی امداد کو اس علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .