۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیت الله اعرافی در استانبول

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ اور استنبول میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین نے ترکی کے اسلامی مراکز کے ذمہ داران سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی اس وقت ترکی کے دورہ پر ہیں، انہوں نے اس دوران استنبول میں اسلامی مراکز کے ذمہ داران سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں انہوں نے دینی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور جمود سے بچنے پر تاکید کی اور عقلیت، علم اور معاشرے کی ضروریات پر مبنی اسلامی علم کی نشر وشاعت کو دور حاضر کی ایک ضرورت قرار دیا۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے مذہبی سرگرمیوں میں اخلاقیات، روحانیت اور تزکیہ نفس پر زور دیااور کہا کہ اہم اسلامی کتب کو نشر کیا جائے اور اسے مختلف معاشرے کے لوگوں تک پہنچایا جائے۔

استنبول میں ایرانی قونصل خانے کے مطابق آیت اللہ اعرافی نے اس ملاقات میں دنیا کے مظلوموں اور فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کی طرف اشارہ کیا اور اس حمایت کو پوری دنیا کے ہر ایک مسلمان کا فریضہ قرار دیا۔

اس ملاقات میں موجود علمائے اسلام نے بھی عالم اسلام اور خطے کے مختلف مسائل پر اپنی آراء پیش کیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .