۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
تصاویر / دیدار مدیر، اعضا و خادمین هیئت خادم الرضا(ع) قم با آیت الله اعرافی

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے پاکستانی عالم دین مرحوم سید محمد حسن عابدی کے انتقال پر پاکستان کے عوام اور علماء سے تعزیت کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے پاکستانی عالم دین مرحوم سید محمد حسن عابدی کے انتقال پر پاکستان کے عوام اور علماء سے تعزیت کا اظہار کیا۔

آیت اللہ علی رضا اعرافی کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انالله و انا الیه راجعون

ملک پاکستان کے نامور، فاضل اور خدمت گزار عالم دین مرحوم سید محمد حسن عابدی (قدس سرہ الشریف) کی رحلت پر علمائے کرام، حوزہ علمیہ پاکستان اور پاکستان کے عوام، اور مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتاہوں، میں اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لئے علو درجات اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

مرحوم انقلاب اسلامی ایران کے حامیوں میں سے تھے اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبر معظم مدظلہ العالی سے خاص عقیدت رکھتے تھے، مرحوم مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے علمبردار تھے، اسی طرح سنی اور شیعہ علماء کے درمیان کافی مقبول تھے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں ان کے اجداد طاہرین علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .