حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہو الباقی
عالم ربانی اور پرہیزگار شخصیت آیت اللہ حاج شیخ یحیی عابدی زنجانی (قدس سرہ الشریف) کے انتقال پر ان کے لواحقین، شاگردوں، عقیدتمندوں، مدرسہ مجدالدولہ کے اساتذہ اور طلبہ نیز مسجد مجدالدولہ تہران کے نمازیوں کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
میں خداوند متعال سے دعاگو ہوں کہ اس عظیم اور خدمت گزار شخصیت کو اعلیٰ درجات اور ان کی مخلصانہ خدمات کا بہترین اجر عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر، سکون اور اجر عظیم نصیب کرے۔
علی رضا اعرافی
مدیر حوزہ علمیہ