جمعرات 20 مارچ 2025 - 13:37
آیت اللہ اعرافی کی مرحوم آیت اللہ حسینی جلالی کے گھر آمد / مرحوم کی علمی و تحقیقی خدمات پر خراجِ تحسین

حوزہ / حوزہ علمیہ کے مدیر نے مرحوم آیت اللہ حسینی جلالی کے گھر جا کر اس فقیہ حوزہ علمیہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی استادِ فن رجال، درایہ اور حدیث، مرحوم آیت اللہ سید محمد رضا جلالی کے گھر تشریف لے گئے۔

انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رحلت کو حوزہ علمیہ اور ان کے شاگردوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔

انہوں نے اس فقیہِ ربانی کی علمی خدمات اور ان کے علمی آثار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

یاد رہے کہ یہ عالم ربانی یکم رمضان 1446ھ بمطابق 2 مارچ 2025ء کو اس دارِ فانی سے انتقال فرما گئے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha