جمعہ 4 اپریل 2025 - 18:41
امت مسلمہ کبھی بھی صہیونی حکومت کے ناپاک عزائم کے سامنے سر نہیں جھکائے گی

حوزہ/ انہوں نے قم المقدسہ میں نماز جمعہ کے خطبے میں اسلامی مزاحمتی محاذ کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کبھی بھی اسرائیل کے ناپاک عزائم کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ قم آیت‌الله علی رضا اعرافی نے اپنے خطبہ جمعہ میں اسلامی معاشرت، معیشت اور مزاحمت پر روشنی ڈالتے ہوئے ملکی اقتصادی خودمختاری، اسلامی اصولوں پر مبنی معیشت اور عبادات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز، خاص طور پر صہیونی خطرے اور مغربی استکبار کے عزائم پر بھی گفتگو کی۔

معاشی خودمختاری اور عوامی شرکت

آیت‌الله اعرافی نے اسلامی معیشت کی ترقی میں عوامی شراکت، علمی پیشرفت، عدل و انصاف، اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط اور خودکفیل معیشت کی بنیاد عوامی شرکت پر ہونی چاہیے، جبکہ سرمایہ کاری کو پیداوار کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے جدید سائنسی ترقیات کو معیشت میں شامل کرنے، شفاف اقتصادی نظام کے قیام اور توانائی کے وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی زور دیا۔

بین الاقوامی مسائل اور اسلامی مزاحمت

امام جمعہ قم نے اسرائیل کو "شیطانی خطرہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مغربی استکبار کا ایک آلہ کار ہے جس کا مقصد اسلامی دنیا کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے اسلامی مزاحمتی محاذ کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کبھی بھی اسرائیل کے ناپاک عزائم کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔

انہوں نے مذاکرات کے ذریعے ایران کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوششوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ مغرب نے مذاکرات کو ہمیشہ ایران کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ ایرانی قوم کبھی بھی دباؤ کے آگے تسلیم نہیں ہوگی اور اپنی خودمختاری کی حفاظت کرے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha