پیر 14 اپریل 2025 - 10:54
قران کریم نے استکبار کے مقابل امت مسلمہ کی ذمہ داریوں کو بیان کیا ہے

حوزہ/ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے حجت‌ الاسلام والمسلمین محمد مهدی ماندگاری نے کہا کہ قرآن کریم امتِ اسلام کو واضح طور پر مستکبرین سے برتاؤ کا طریقہ بتاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے حجت‌ الاسلام والمسلمین محمد مهدی ماندگاری نے کہا کہ قرآن کریم امتِ اسلام کو واضح طور پر مستکبرین سے برتاؤ کا طریقہ بتاتا ہے

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ کیوں اسلامی جمہوریہ ایران، دیگر ممالک کی طرح امریکہ اور یورپ سے تعلقات بہتر نہیں بناتا تاکہ پابندیاں ختم ہوں اور عوام کو آسائش ملے۔ ان شبہات کا جواب قرآن کی روشنی میں دینا ضروری ہے، کیونکہ قرآن کفار اور منافقین کو جھوٹا قرار دیتا ہے اور واضح طور پر حکم دیتا ہے کہ ان سے نہ ڈرا جائے اور ان کی زیادتیوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا رہا جائے۔

حجت الاسلام ماندگاری نے کہا کہ اگر چہ بعض حکام دینی اصولوں سے انحراف کرتے ہیں، مگر انقلاب اسلامی اور نظام کی بنیاد قرآن اور دین پر ہی ہے۔

انہوں نے سورہ حجرات کی آیت 6 اور سورہ آل عمران کی آیت 175 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن ہمیں دشمن پر اعتماد نہ کرنے، ان سے خوفزدہ نہ ہونے اور ان کے فتنوں کے خلاف جہاد کا حکم دیتا ہے۔ ان کے مطابق امریکہ نے پہلے بھی اپنے وعدے توڑے، اور اب بھی اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ایران مخالف اقدامات اور عرب ممالک کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں، جہاں وفاداری کے باوجود انہیں رسوا کیا گیا۔

حجت الاسلام ماندگاری نے زور دیا کہ مذاکرات کی شرائط ایران خود طے کرتا ہے، اور حالیہ مذاکرات عمان میں اسی خود اعتمادی کا مظہر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تیسرا فریضہ دشمنوں کے خلاف جہاد ہے تاکہ ان کی سازشیں ناکام ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ دشمن کی چالوں کا مقابلہ ہمت، استقلال اور دینی بصیرت کے ساتھ کرنا چاہیے، کیونکہ یہی راستہ ہمیں عزت و کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha