حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ نوجوان دینی مبلغ اور محقق و عالمی شہرت یافتہ جامعہ المصطفی(ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم کشمیری مولانا وسیم رضا قمی الکشمیری نے عید الفطر کی مناسبت سے کہا کہ:
عید فطر آمده، ای نشسته صف اول! به عدالت برخیز
عید فطر آمادہ ، مانده بر شانهی تو بار امانت برخیز
عید الفطر کے پُر مسرت موقعہ پر عالم اسلام اور جموں و کشمیر کے تمام فرزندان توحید کی خدمت میں دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ماہ مبارک رمضان میں ہم سب یہ توفیق ملا کہ خوشنودی و قرب خدای سبحان و تعالی حاصل کرنے کی خاطر عبادات ، روزہ داری ، تلاوت قرآن ، تزکیہ نفس، ایثار ، امداد ، امرالعروف و نہی از منکر جیسے فرائض کی انجام دہی و ثوابداری کا شرف حاصل کرسکیں اور اس دسترخوان الہی کے بدولت اپنی فردی و اجتماعی زندگی کو سنوارنے کی بہترین فرصت نصیب ہوئی لہذا ضروری ہے اس دینی مزاج و ماحول اور ارتباط معنوی کو قائم دائم رکھنے کی کوشش کریں تاکہ ایک شفاف معاشرے اور آلودگی سے پاک سماج کی بنیاد کو تقویت مل سکے۔
ہم جانتے ہیں کہ یہ عید ہم ان حالات میں منا رہے ہیں جہاں دنیائے بشریت بالعموم اور امت مسلمہ بالخصوص کئی محاذ پر چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کررہی ہے۔ امت کی زبوں حالی اور مسلمان حکمرانوں کی بے حسی و منافقت کے نتیجے میں آج فلسطین، یمن اور شام جیسے ممالک کے مظلوم عوام استکبار کے ظلم و جفا کے یرغمال تلے دب رہے ہیں۔ سرزمین کشمیر جسے پیر وار یعنی ریشی، منیوں، اولیاا ور اللہ کے بر گزیدہ بندوں کی سر زمین کا لقب حاصل ہے آج تمام برائیوں کی آماجگاہ اور ساتھ ہی ہمارے ملی تشخص کو بھی سخت مشکلات و خطرات کا سامنا ہے۔
اس عظیم و بابرکت موقعہ پر میں بحیثیت ایک خادم دین وملت اور انسانیت کے داعی ہونے کے ناطے پوری قوم سے تقوی الہی کا لحاظ اور حقوق العباد کے ساتھ ساتھ حق الناس کا خاص خیال رکھنے کی یادہانی کرتا ہوں۔ اپنے سماج میں بچھڑے طبقے کے نسبت اپنی ذمہ داریوں اور مستحقین کی امداد و تعاون میں اپنا انسانی و دینی فریضہ انجام دینے کی ضرورت کو اپم فریضہ سمجھتا ہوں۔
آخر پر دعاگو ہوں کہ یہ عید جموں کشمیر میں خوشحالی، ترقی، امن اور سکون کا پیغام لیکر آئے اور بحق محمد و آل محمد ہماری سبھی فردی و اجتماعی مشکلات کا ازالہ ہو۔ آمین
آپ کا تبصرہ