ہفتہ 5 اپریل 2025 - 09:00
بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی امریکی جنگی بحری جہازوں سے جھڑپ

حوزہ/ یمنی فوج نے جمعہ کو اعلان کیا کہ بحیرہ احمر میں دوسری بار امریکی جنگی بحری جہازوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے جمعہ کو اعلان کیا کہ بحیرہ احمر میں دوسری بار امریکی جنگی بحری جہازوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے بتایا کہ یہ کارروائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی، جس میں یمنی فوج نے کروز میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے امریکی جنگی جہازوں، خصوصاً طیارہ بردار بحری جہاز "یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین" کو نشانہ بنایا۔

یحییٰ سریع نے وضاحت کی کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کے خلاف دوسری کارروائی ہے۔

بیان کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے امریکی فضائی حملوں کے دو حملوں کو بھی ناکام بنا دیا۔

یحییٰ سریع نے کہا: "ہم امریکی جارحیت کا مقابلہ کریں گے اور مستقبل میں کسی بھی ممکنہ پیش رفت کے لیے تیار ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی قوم کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی اور فلسطینی عوام کے حق میں اپنی اخلاقی اور دینی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha