حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ مراغہ تبریز حجت الاسلام و المسلمین محمد تقی پورمحمدی نے آج اپنے خطبہ جمعہ میں ترکیہ کی جانب سے شام کے موجودہ کٹھ پتلی جیسے حکمرانوں کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس خیانت کا نقصان خود انہیں اٹھانا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونیوں کے ہاتھوں شام کے بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے حملوں پر وہاں کے حکمرانوں کی خاموشی اس بات کی علامت ہے کہ وہ امریکی اور صہیونی دباؤ کی وجہ سے کمزور اور خوفزدہ ہیں۔
خطبہ جمعہ میں بقیع میں مزاراتِ ائمہ علیہم السلام کی تخریب کے سانحے کا ذکر کرتے ہوئے امام جمعہ مراغہ نے کہا کہ وہابیت نے اس اقدام کے ذریعے تاریخ اور صدرِ اسلام کی عظیم شخصیات سے خیانت کی۔
انہوں نے مدافعان حرم، بالخصوص شہید سردار حاج قاسم سلیمانی، اور ایران، فاطمیون و زینبیون کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ داعش کا مقصد عراق اور شام میں ائمہ معصومین علیہم السلام کے مقدس مزارات کو تباہ کرنا تھا، لیکن مدافعان حرم کی فداکاری نے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔
حجتالاسلام و المسلمین پورمحمدی نے آیتالله صدر اور ان کی بہن کی عراق کی بعثی حکومت کے ہاتھوں شہادت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جرم کے ذریعے بعثی حکومت نے نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے 5 اپریل کو فلسطینی بچوں کے قتل عام کے دن کے طور پر یاد کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قابض صہیونی حکومت کے مظالم، امریکہ کی اجازت اور حمایت سے انجام دیے جا رہے ہیں۔
آخر میں، امام جمعہ مراغہ نے یمن پر امریکی حملے اور وہاں کے عام شہریوں کی شہادت کو بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
آپ کا تبصرہ