ہفتہ 22 مارچ 2025 - 15:57
نائیجر میں نمازیوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 57 افراد جاں بحق و زخمی

حوزہ/ نائیجر کے وزیر داخلہ محمد تومبا نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں نے نمازگزاروں پر حملہ کر کے 44 افراد کو شہید اور 13 کو زخمی کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجر کے وزیر داخلہ محمد تومبا نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں نے نمازگزاروں پر حملہ کر کے 44 افراد کو شہید اور 13 کو زخمی کر دیا۔

یہ دہشت گردانہ حملہ نائجیر کے علاقے کوکورو (Kokorou) کی ایک مسجد میں پیش آیا، جو فونبیتا (Fonbita) گاؤں میں واقع ہے۔

نائجیر کی سیکیورٹی ایجنسیوں کے مطابق، اس حملے کی ذمہ داری داعش سے وابستہ گروہ "ISGS" پر عائد کی جا رہی ہے، جو اس خطے میں پہلے بھی متعدد حملے کر چکا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نائجیر، مالی اور برکینا فاسو جیسے افریقی ممالک پہلے ہی دہشت گرد گروہوں کے حملوں سے دوچار ہیں۔ داعش اور القاعدہ سے وابستہ مسلح گروہ ان علاقوں میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے مساجد، تعلیمی اداروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

دہشت گردانہ حملوں میں مسلسل اضافے کے باوجود بین الاقوامی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ کیا عالمی ادارے اور مسلم ممالک نیجر کے بے گناہ نمازیوں کے قتل عام پر کوئی مؤثر قدم اٹھائیں گے؟

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha