داعش
-
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کا سرغنہ ہلاک
حوزہ/ عراق کی مشترکہ آپریشنز کمان نے آج اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں داعش کے سرغنہ ابوعمر القریشی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
-
حشد الشعبی کے وفد کی ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی:
عراق، محاذ جنگ پر بہائے گئے پاکیزہ خون سے آزاد ہوا
حوزہ/ آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں موصل شہر سے آنے والےحشد شعبی کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ وہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کی باقیات کا تعاقب جاری رکھیں اور عراقی سرزمین کو ہر اس چیز سے پاک کریں جس سے ملک اور اس کے لوگوں کی سلامتی کو خطرہ ہو ۔
-
ایران کی افغانستان کے صوبہ دائی کنڈی میں داعش کے حملے کی شدید مذمت
حوزہ / ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے صوبہ دائی کنڈی میں زیارت کربلا سے واپس آنے والے زائرین کے استقبال کے لئے آئے قافلے پر داعش کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔
-
افغانستان کے صوبہ دائی کنڈی میں داعش کے حملے میں 14 مومنین شہید، 6 زخمی
حوزہ / افغانستان کے صوبہ دائی کنڈی میں زیارت کربلا سے واپس آنے والے زائرین کے استقبال کے لئے آئے قافلے پر داعش نے حملہ کر دیا۔ جس میں 14 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
-
صحرائے الانبار میں عراقی فورسز کے آپریشن کے دوران داعش کے 14 ارکان ہلاک
حوزہ/ عراقی فورسز کے آپریشن میں، جس میں صحرائے الانبار میں داعش کے 4 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس دوران داعش کے اہم عناصر سمیت 16 دہشت گرد مارے گئے۔
-
ایران میں داعش اور تکفیری گروہوں کے 2 سرغنہ گرفتار
حوزہ/ایرانی وزیر اطلاعات نے حکومتی بورڈ کے اجلاس کے موقع پر کہا: ایک آپریشن میں تقریباً 20 افراد جو کہ غیر ملکی ہیں، ان کی شناخت کرکے گرفتار کیا گیا، ان میں سے دو داعش اور تکفیری گروہوں کے رہنما تھے۔
-
عمان میں شب عاشور عزاداروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر مولانا ابوالقاسم رضوی کا مذمتی بیان
حوزہ/ امام جمعہ ملبرن آسٹریلیا نے کہا: امن کے ٹھیکیداروں سے سوال ہے آخر کب تک دہشت گردوں کی فنڈنگ ہوتی رہے گی ساتھ مسلم حکمرانوں سے مطالبہ ہے دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کرکے نہ صرف دنیا میں امن و امان قائم کرنے میں اپنا کردار نمایاں کریں۔
-
داعش نےعمان میں عزاداروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی
حوزہ/ داعش نے منگل 15 جولائی کو عمان کے علاقے وادی الکبیر میں مسجد امام علی علیہ السلام پر ہونے والے بھیانک حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، اس حملے میں کم از کم 6 عزادار شہید ہوئےتھے ۔
-
ابوبکر البغدادی کی بیوی کو پھانسی کی سزا
حوزہ/ عراق کی ایک عدالت نے ابوبکر البغدادی کی بیوی کو داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے اور ایزدی خواتین کو گھر میں نظر بند رکھنے کے جرم میں پھانسی کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
-
عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں دو فضائی حملوں میں داعش کے تین دہشت گرد ہلاک
حوزہ/ عراقی جنگی طیاروں نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر آج صبح کرکوک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں اس دہشت گرد گروہ کے تین جنگجو مارے گئے۔
-
امریکہ مشرق وسطیٰ میں داعش کو ایک بار پھر متحرک کرنے کی کوشش کر رہا ہے: لبنانی سیاسی تجزیہ کار
حوزہ/ لبنانی مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار ہادی قبیسی نے کہا: امریکہ خطے میں باقی رہنے کے لیے دہشت گرد تنظیموں کو استعمال کر رہا ہے۔
-
کابل کے شیعہ نشین علاقے میں دہشت گردانہ حملہ، چار افراد جاں بحق اور زخمی، داعش نے لی حملے کی ذمہ داری
حوزہ/ کابل میں طالبان کی سیکیورٹی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
-
ترکی میں داعش کے 36 مشتبہ افراد کی گرفتاری
حوزہ/ ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اعلان کیا کہ داعش سے تعلق کے الزام میں 36 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
-
انہدام جنت البقیع مسلمانوں کی روحوں پر ایسا زخم ہے جو کبھی مندمل نہیں ہوگا: حوزہ علمیہ یزد کے سربراہ
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد شمس نے کہا:ائمہ بقیع کی قبروں کو سال 1344ھ میں مسمار کر دیا گیا، لیکن اس مصیبت سے اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے دل آج بھی رنجیدہ نہیں۔
-
قم المقدسہ میں داعش کے دو ارکان گرفتار
حوزہ/ حرم معصومہ (س) میں داخل ہوتے ہوئے داعش کے دونوں ارکان گرفتار کر لئے گئے۔
-
ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملہ کرنے والے چار دہشت گردوں کی تصاویر شائع
حوزہ/ روسی میڈیا نے ماسکو میں جمعے کی شام ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ملوث چاروں ملزمان کی تصاویر شائع کی ہیں جن کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
-
ماسکو میں بڑا دہشت گردانہ حملہ کرنے والی داعش کون سے داعش ہے؟
حوزہ/ داعش کے دہشت گردوں نے جمعہ کی رات ماسکو کے قریب ایک کنسرٹ ہال پر حملہ کیا اور 115 افراد کا قتل عام کیا، ایران سمیت کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔
-
دہشت گرد عناصر عراق میں امریکی فوجیوں کے حکم پر کارروائیاں کرتے ہیں
حوزہ/ عراق کے ایک ماہر کاظم الحاج کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر عراق میں امریکی فوجیوں کے حکم پر کارروائیاں کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عراق سے غیر ملکی فوجیوں بالخصوص امریکی فوجیوں کے انخلاء سے دہشت گردی سے متعلق تمام سکیورٹی خطرات ختم ہو جائیں گے۔
-
صوبہ دیالی میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کا فضائی حملہ
حوزہ/ عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز کے ہیڈ کوارٹر نے بتایا کہ کل رات مشرقی عراق کے صوبہ دیالی میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے۔
-
عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں عظیم کردار ادا کرنے والے 70 مجاہد طلباء کو خراج تحسین
حوزہ/ عتبہ عسکریہ نے ایک تقریب کا انعقاد کرکے داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے والے 70 سے زائد مجاہد طلباء کو اعزاز سے نوازا۔
-
عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا خیر مقدم کرتے ہیں: اقوام متحدہ
حوزہ/ اقوام متحدہ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل حملوں میں موساد اور داعش کے اعلیٰ عہدیداروں کی ہلاکت
حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے متعدد بیلسٹک میزائلوں نے پیر کی شام کو ایران سے پرواز کی اور ساتھ ہی اربیل اور ادلب میں موساد اور داعش کے دہشت گردوں پر برس پڑے۔
-
ایران کی جوابی کاروائی، عراق اور شام میں اسرائیل کے انٹیلی جنس اڈوں پر میزائل حملہ
حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے منگل کی صبح تین الگ الگ بیانات جاری کیے، جس میں بیلسٹک میزائلوں سے خطے کے کچھ حصوں میں جاسوسی کے اڈوں اور ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے مراکز کو تباہ کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔
-
داعش امریکہ اور صیہونی حکومت کی پیداوار ہے، یہ اسرائیل کے ہی مانند بے گناہ لوگوں کو مارتی ہے:ایرانی صدر
حوزہ/ حجۃ الاسلام سید محمد ابراہیم رئیسی نے تاجکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر رستم امام علی سے ملاقات میں کہا کہ تکفیری گروہ داعش امریکہ اور صیہونی حکومت کی پیداوار ہے اور غزہ میں صیہونیوں کی طرح یہ بھی معصوم عورتوں اور بچوں کو قتل کرتی ہے۔
-
کرمان کا سانحہ دشمنان اسلام کی بوکھلاہٹ اور بزدلانہ روش کا مظہر ہے، مولانا محمد اطہر کاظمی
حوزہ/ استاد منصبیہ عربی کالج میرٹھ نے کرمان کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ کرمان دشمنان اسلام کی اس روش کا اظہار ہے جس پر وہ ہمیشہ سے گامزن رہے ہیں، اور وہ روش فقط اور فقط اسلام و مسلمین کی کامیابی اور کامرانی اور مرجعیت کے زیر سایہ شیعت کے عروج کے نتیجے میں ظاہر ہوتی ہے۔
-
کرمان میں شہید ہونے والے غیر ملکی شہریوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی
حوزہ/ کرمان بم دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک غیر ملکی شہری سعید بامری کی شہادت کے بعد افغان شہداء کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
-
ایرانی کمانڈر کی اسرائیل اور امریکہ کو کھلی دھمکی، شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا
حوزہ/ ایران کے ایک سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہم نے اسرائیل اور امریکہ کو انتہائی دردناک اور ناقابل برداشت زخم لگائے ہیں۔
-
داعش نے کرمان میں دہشتگردی کے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
حوزہ/ داعش نے دعوی کیا ہے کہ "عمر الموحد" اور "سیف اللہ المجاھد" نے کرمان میں خود کش حملے کر کے بیسیوں افراد کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا ہے۔
-
نائجیریا میں داعش کے 50 دہشت گرد ہلاک
حوزہ/ نائیجیریا کے شمال مشرق میں جھیل چاڈ کے علاقے میں ایک زبردست بارودی سرنگ میں دھماکہ ہوا جس میں داعش کے 50 عناصر ہلاک ہو گئے۔
-
عراق اور شام میں امریکی ٹھکانوں پر حملے/ داعش اپنے آقاؤں کا بدلہ لینے میں مصروف
حوزہ/ داعش خطے میں امریکہ کے آلہ کار کے طور پر موجود ہے، تاکہ جب بھی امریکہ اور اسرائیل کو کوئی سیاسی، فوجی یا سیکورٹی اعتبار سے خطرہ محسوس ہو، امریکہ شامی افواج پر حملہ کرنے کے لیے اپنے علاقائی نوکروں، جیسے دارش کو براہ راست احکامات جاری کرتا ہے۔