اتوار 1 جون 2025 - 12:40
دمشق میں داعش کے پرچم کی علنی خرید و فروخت، حکومتی ادارے خاموش تماشائی

حوزہ/ شام کی دارالحکومت دمشق میں داعش کا مشہور سیاہ پرچم عوامی مقامات اور دکانوں میں کھلے عام فروخت ہوتے دیکھا جا رہا ہے، اور اس پر کوئی حکومتی روک ٹوک نظر نہیں آتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی دارالحکومت دمشق میں داعش کا مشہور سیاہ پرچم عوامی مقامات اور دکانوں میں کھلے عام فروخت ہوتے دیکھا جا رہا ہے، اور اس پر کوئی حکومتی روک ٹوک نظر نہیں آتی۔

شام کے انسانی حقوق کی مبینہ نگران تنظیم نے ہفتہ کی شب ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ دہشتگرد گروہ داعش کا مشہور پرچم "العقاب"، جو اس تنظیم کی شناخت بن چکا ہے، دمشق کے کچھ بازاروں میں متعلقہ نعروں اور اسٹیکرز کے ساتھ کھلے عام فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پرچم اور علامتیں دارالحکومت کے ہتھیاروں کی دکانوں اور بعض دیگر عوامی مراکز میں بلا کسی ممانعت کے دستیاب ہیں، جبکہ حکومتی اداروں کی طرف سے کسی قسم کی مداخلت یا اقدام دیکھنے میں نہیں آیا۔

اس تنظیم نے اس بے توجہی پر خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات انتہا پسندی کی عوامی فضا میں تدریجی عادی سازی (Normalization) کا سبب بن سکتے ہیں، جو مستقبل میں خطرناک نتائج کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رواں سال کے اوائل میں بعض مقامی ذرائع نے تصاویر شائع کی تھیں، جن میں دیکھا گیا کہ شامی باغیوں کے رہنما "ابومحمد الجولانی" کے وفادار عناصر نے دمشق کے نواحی علاقے "صحنایا" میں داخل ہوتے وقت بازو پر داعش کا پرچم لگا رکھا تھا۔

ابومحمد الجولانی، جو کبھی القاعدہ کی شامی شاخ "جبهه‌النصره" کا بانی تھا اور بعد میں "هیأت تحریر الشام" کی قیادت کرتا رہا، اب دمشق میں اپنی حکومت قائم کر چکا ہے۔ اس نے 2024 کے اواخر میں اپنی سیاسی شناخت کو نیا رنگ دیتے ہوئے "احمد الشرع" کے نام سے سیاسی منظرنامے میں قدم رکھا، اور کچھ ہی عرصے بعد اس کا نام امریکہ سمیت بعض ممالک کی پابندیوں کی فہرست سے بھی خارج کر دیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی پیش رفت، بالخصوص داعش جیسے گروہ کے پرچم کی آزادی سے فروخت، شام کے اندرونی حالات میں ایک نئی اور تشویشناک تبدیلی کی طرف اشارہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha