۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
أبو محمد الجولاني

حوزہ/ شام پر قابض مسلح گروہوں کے سربراہ جولانی نے صیہونیوں کے شام پر حملوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارا اصل مسئلہ حزب اللہ اور بشار الاسد حکومت کے باقی ماندہ عناصر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام پر قابض مسلح گروہوں کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے حملوں پر کہا ہے کہ ہمارا اصل مسئلہ حزب اللہ اور بشار الاسد حکومت کے باقی ماندہ عناصر ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق، دمشق پر قابض مسلح گروہ تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ شامی عوام نے سالہا جنگ کی ہے، جس کی وجہ سے عوام تھک چکے ہیں اور ملک مزید کسی جنگ کے لئے آمادہ نہیں ہے۔

انہوں نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے شام پر حملہ کرکے تجاوز کیا ہے۔

تحریر الشام کے سرغنہ جولانی نے کہا کہ شام کا اصلی مسئلہ صیہونی حکومت نہیں، بلکہ حزب اللہ اور بشار الاسد حکومت کے عناصر ہیں۔ ان کو ختم کرنا ہی مسئلے کا حل ہے۔

الجولانی نے کہا کہ شام کی جلد تعمیر نو کی جائے گی اس حوالے سے بیرونی ممالک کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریر الشام کے بارے میں بین الاقوامی برادری کی تشویش بے بنیاد ہے۔ ہم جلد ملک میں استحکام لائیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .