۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
دیوید لامی

حوزہ/ برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے بے بنیاد بیانات میں اسرائیلی فوج کے شام پر بڑے پیمانے پر بمباری کی حمایت کی اور کہا کہ اسرائیل کو "جائز تحفظات" لاحق ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمنٹ کے رکن، برینڈن اوہارا کے سوال کے جواب میں شام میں اسرائیلی فوج کی عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کی، جنہیں بین الاقوامی برادری کی جانب سے شدید مذمت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا: یہ سمجھنا درست ہے کہ اسرائیل کو اس ملک میں سکیورٹی کے "جائز خدشات" ہیں جو ماضی میں داعش اور القاعدہ کا مرکز رہا ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے مزید کہا: ان وجوہات کی بنا پر، ہم ایسی جامع سوسائٹی کے خواہاں ہیں جو سب کی حمایت کرے لیکن ہم میں سے کوئی بھی دہشت گرد گروپوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی برطانیہ کی جانب سے حمایت ایسے وقت میں جب بین الاقوامی برادری شام میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے پُرامن حل کی خواہاں ہے، ایک بار پھر لندن اور تل ابیب کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کو بے نقاب کرتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .