۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حزب اللہ

حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر شام، وہاں کی عوام اور اس کی سرزمینی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے شام کی سرزمین پر قبضے اور جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر شام، وہاں کی عوام اور اس کی سرزمینی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے شام کی سرزمین پر قبضے اور جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ شام کی سرزمین پر قبضے کی کوششیں، لبنان پر مسلسل حملے اور غزہ میں روزانہ اسرائیلی جارحیت جاری ہے، جو ملتوں کو ایک سنگین خطرے سے دوچار کر رہی ہیں۔ یہ صورتحال امت کی مشترکہ جدوجہد اور جارحیت کے خلاف متحدہ مزاحمت کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے شام کے جولان کی بلندیوں پر قبضے اور شام کی دفاعی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے اقدامات کھلی جارحیت اور شام کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ یہ اقدامات شام میں مزید عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

حزب اللہ نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کے سنگین نتائج سے خبردار کیا اور عالمی برادری، خاص طور پر عرب اور اسلامی دنیا، سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مظالم کے خلاف سخت موقف اختیار کریں اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے سیاسی اور قانونی دائرہ کار میں دباؤ ڈالیں۔ حزب اللہ نے واضح کیا کہ اسرائیل کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں اور قابض صہیونی ریاست کے یہ اقدامات غیر قانونی ہیں۔

بیان کے آخر میں حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل کی شام کی زمینوں پر قبضے کی کوششیں کسی قسم کا قانونی حق پیدا نہیں کر سکتیں، کیونکہ جولان کی سرزمین پر قبضہ 1967 سے جاری ایک مسلسل غاصبانہ عمل ہے۔ حزب اللہ نے شام، اس کی عوام، اور اس کی جغرافیائی و قومی وحدت کی حمایت پر زور دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .