۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
تحریک حماس

حوزہ/ تحریک حماس نے شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کو علاقے کی اقوام کے خلاف اس کے جرائم کا تسلسل قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اس کو اس علاقے کی اقوام کو جھکانے کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا تسلسل قرار دیا ہے۔

تحریک حماس نے شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی تازہ جارحیتوں، جنوبی شام میں اس کے جرائم اور پبلک مقامات پر وحشیانہ حملوں نیز لوٹ مار کی مذمت کی ہے۔

ان حالات میں عرب قوم اور امت مسلمہ کا فریضہ ہے کہ صیہونی دشمن کے مقابلے میں متحد ہوجائے اور اس کی جارحیتوں کے مقابلے میں ڈٹ جائے۔

تحریک حماس کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ دشمن صیہونی حکومت علاقے کی اقوام پر اپنےغاصبانہ معاملات مسلط کرنا چاہتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .